پشاور(محب) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے 11 اکتوبر 2026 کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کی بعض اہم شاہراہیں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر عارضی طور پر بند رہیں گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں سیکیورٹی انتظامات کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ پشاور میں بی آر ٹی سروس بھی بند رہے گی۔
پشاور: شادی کی تاریخ نہ دینے پر منگیتر کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے سے قبل متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

شاہراہوں کی بندش اور ٹریفک کی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔











