ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ریاض پر 10 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلہ دیشی، 1 امریکی، 1 مصری، 1 اردنی، 1 شامی، 1 فلسطینی اور 1 سوڈانی شامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق 309 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو ریاض کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
GACA کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے جبکہ املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔











