هفته,  10 اکتوبر 2026ء
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد آپریشنل سرگرمیاں عارضی طور پر معطل

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد آپریشنل سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتے کی سہ پہر 10 اکتوبر 2026 کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور تنصیبات کی حفاظت کی تصدیق کے لیے آپریشنل سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ پیش رفت سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

مزید خبریں