شیخوپورہ(روشن پاکستان نیوز): شیخوپورہ میں غربت اور شدید تنگ دستی سے دل برداشتہ ہو کر ایک ماں نے اپنے ہی بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دل دہلا دینے والے اس واقعے میں آٹھ سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ سات سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی ہے۔ گھریلو حالات انتہائی ناگفتہ بہ اور تنگ دستی کا شکار تھے، اور بچوں کے والد پیشے کے لحاظ سے ایک ڈرائیور ہیں۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ بچوں نے کھانے یا کوئی چیز خریدنے کے لیے ماں سے پیسے مانگے تھے، غربت اور لاچاری سے مجبور ہو کر ماں نے طیش میں آ کر اپنے بچوں پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے اس واقعے میں آٹھ سالہ بیٹا احسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ سات سالہ بیٹی طیبہ شدید زخمی ہوئی۔ ملزمہ ماں نے بچوں پر فائرنگ کے بعد مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔
سام سنگ کا پاکستان میں بڑا جھٹکا! لوکل موبائل پروڈکشن کیوں رک گئی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی بچی طیبہ کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔











