منگل,  06 اکتوبر 2026ء
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ریاض(روشن پاکستان نیوز) منی گروپ حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ائیرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا۔

حوثی فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ، خمیس مشیط ائیربیس اور نجران و جازان صوبوں میں بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے اہم انتباہ جاری کر دیا گیا

آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز  کا کہنا ہے کہ  آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر کو نامعلوم سمت سے داغے گئے پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برطانوی میری ٹائم  ایجنسی کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے بتایا ہے کہ جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر عملہ قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق اس انتباہ کے وقت تک کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی اثرات کی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے قبل آج آپریشنز سینٹر نے کم از کم دو دیگر بحری جہازوں کو بھی نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی تھی۔

 

مزید خبریں