ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض میں مکہ دفاعی اتحاد کی سیاسی و دفاعی اسٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے، جس میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی خطرات اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ تینوں ممالک نے مشترکہ دفاعی تعاون کو عملی شکل دینے کے اہم فیصلے کیے ہیں
اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق حلفِ مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل کے تحت پاکستان کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو تین سال کے لیے اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے
اعلامیے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں اور سعودی عرب کے شہروں، شہری و اقتصادی تنصیبات پر جاری حملوں کی شدید مذمت کی گئی
سعودی حکام کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی خبروں کی تردید
پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اجلاس سے قبل ہونے والی سیاسی اور عسکری مشاورت کے نتائج کا جائزہ لیا اور پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دے دی
حلفِ مکہ دفاعی اتحاد نے مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں پر فوری طور پر عملی پیش رفت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اس مقصد کے لیے طے شدہ فوجی دستوں اور عسکری صلاحیتوں کی فراہمی اور انہیں سعودی عرب میں تیزی سے تعینات کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے
تینوں ممالک نے واضح کیا کہ کسی بھی ایک رکن ملک کی سلامتی، تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا تینوں ممالک کے باہمی دفاعی عزم کو مضبوط، اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مؤثر اور ممکنہ خطرات کے خلاف روک تھام کی صلاحیت کو مزید مستحکم کرے گا
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے











