منگل,  06 اکتوبر 2026ء
سرگودھا: کوٹ مومن پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سرگودھا(محب) سرگودھا میں کوٹ مومن پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ملزم انور علی عرف منّا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔

صوابی؛ بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم انور علی عرف منّا پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان میں شامل تھا۔ واقعے کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں