ملاکنڈ(روشن پاکستان نیوز) مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے راستے روکے جارہے ہیں، موٹرسائیکل پر نہیں تو سائیکل اور سائیکل بھی نہ ہو توپیدل جائیں گے۔
سہیل آفریدی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جو شخص عہدے یاکرسی کے پیچھے بھاگتا ہے وہ چھوٹا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کئی ماہ سے نہیں سنے جا رہے، جنیداکبر نے سومنات کا ذکر کیا تھا جس پرکچھ لوگ غصہ ہوئے، جنیداکبر نے وضاحت بھی کی،کچھ لوگ اب بھی غصہ ہیں، معیشت تباہ ہو رہی ہے، مزدور کو مزدوری نہیں مل رہی ہے۔











