هفته,  26  ستمبر 2026ء
ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا فیصلہ
ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے، امریکی خبر ایجنسی کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں دوبارہ داخلے اور معائنے کی اجازت دے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اس بات کی تصدیق امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران کی کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق جب ان سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں پر عائد سابقہ پابندیوں اور آئندہ انہیں دوبارہ رسائی دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ایرانی صدر نے کہا کہ یہ بات درست ہے۔

’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر معائنہ کار ایران آ کر معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس مخصوص معاملے پر مذاکرات کے دوران باہمی اتفاق اور معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں