بدھ,  23  ستمبر 2026ء
راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، 45 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کسان مارچ کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 45 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کسان مارچ کے اعلانات کے بعد راولپنڈی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

شہر میں امن و امان برقرار رکھنے، راستے کی بندش روکنے اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے، راستے بلاک کرنے یا دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا

سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی کے لیے 15 ہزار اور اٹک کے لیے 30 ہزار سے زائد کی اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

فیض آباد، ٹی چوک، جی ٹی روڈ روات، گوجر خان، ٹیکسلا اور مارگلہ چیک پوسٹ سمیت جڑواں شہروں کو ملانے والے تمام اہم راستوں پر خصوصی ناکے اور سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ تاجروں اور کاروباری مراکز کے تحفظ کے لیے بھی ہنگامی اقدامات طے پائے ہیں۔

اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں اور افواہیں گردش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانون جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں