جمعه,  18  ستمبر 2026ء
متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس، 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر غور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کی صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر شریک ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئےگئے

اجلاس میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، زین شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، زبیر عمر، سینیٹر مشتاق احمد، صاحبزادہ حسن رضا، ساجد ترین اور عمار جان سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی آئندہ حکمت عملی اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں سیاسی رابطوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت متوقع ہے۔

مزید خبریں