اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے۔
ڈی چوک سمیت شہر کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کے راستے بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے احتجاج کے پیش نظر اضافی سیکیورٹی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کو ڈی چوک تک پہنچنے سے روکنے کیلئے مختلف مقامات پر کنٹینرز نصب کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں، پکڑ دھکڑ سے گریز کرے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات کے اطراف بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
وفاقی انتظامیہ کی جانب سے اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔











