پیر,  14  ستمبر 2026ء
اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے صوبوں سے 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کےلیے صوبوں سے مدد مانگ لی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ سیکرٹری  نے پنجاب،سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو خط لکھتے ہوئے تینوں صوبوں سے مجموعی طور پر ساڑھے 23 ہزار پولیس اہلکار طلب کرلیے۔

کابینہ ڈویژن نےصوبوں سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی کیلئےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ایک لاکھ ڈالر تاوان کے لیے اغوا غیر ملکی شہری بازیاب

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے 15 ہزار ، سندھ سے 8 ہزار، بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار بھجوائے جائیں۔تینوں صوبے پولیس اہلکاروں کو 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کریں گے۔

مزید خبریں