بدھ,  09  ستمبر 2026ء
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز( وفاقی حکومت کی ہدایات پر ائل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، وفاقی حکومت کی نظر ثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت اوگرا نے 10 ستمبر 2026 کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈیپو قیمتوں میں ترمیم کی ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 6.72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 385.95 روپے سے بڑھ کر 392.67 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 364.35 روپے سے بڑھ کر 367.75 روپے ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر 2026 کیلئے ملک بھر میں ہو گا۔

مزید خبریں