منگل,  08  ستمبر 2026ء
انڈوں سے سالمونیلا کا خطرہ، برطانیہ میں ایک شخص ہلاک، 250 سے زائد متاثر

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں سالمونیلا کے پھیلاؤ نے تشویش پیدا کردی ہے، جہاں حکام نے اس وبا کے ممکنہ طور پر درآمد شدہ انڈوں سے تعلق کی نشاندہی کی ہے۔ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 25 اگست تک ایک ہی کلسٹر میں 259 افراد میں سالمونیلا کی تصدیق ہوچکی تھی جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا۔

حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں کئی ایسے لوگ شامل ہیں جنہوں نے ریسٹورنٹس، کیفے اور ٹیک اوے سے کھانے کی اشیا استعمال کیں۔ تحقیقات میں درآمد شدہ انڈوں سے ممکنہ تعلق سامنے آیا ہے، تاہم وبا کا حتمی ذریعہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا اور تحقیقات جاری ہیں۔

انگلش چینل عبور کرنیوالے 140 تارکین وطن ریسکیو، برطانیہ منتقل

برطانیہ کے علاوہ نیدرلینڈز، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور ڈنمارک میں بھی سالمونیلا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والے انڈوں کو اس وبا سے جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

سالمونیلا ایک بیکٹیریا ہے جو آلودہ خوراک کے ذریعے انسانوں کو متاثر کرسکتا ہے اور عام طور پر اس سے اسہال، پیٹ میں درد، بخار اور قے جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ماہرین نے خاص طور پر بچوں، بزرگوں، حاملہ خواتین اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں