اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سول سولجر موومنٹ (PCSM) کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں شرکا نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ مقررین نے پاکستان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور دفاع کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مقررین نے پاک فوج سمیت ملک کے تمام سکیورٹی اور دفاعی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ شرکا نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
یوم دفاع،صدر،وزیراعظم کا مسلح افواج کے غازیوں ، شہدا اور اہلخانہ کو خراج عقیدت
تقریب میں پاکستان سول سولجر موومنٹ کے چیئرمین حاجی تاج محمد خان، مرکزی کوآرڈینیٹر ایکلم سے خان، مرکزی رابطہ کار سردار عبداللہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جمال یوسفزئی، یوتھ صدر اسلام آباد اسد عبید اللہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔











