پیر,  07  ستمبر 2026ء
وفاقی حکومت نے درآمدی چینی برآمد کرنے کا عمل شروع کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے درآمدی چینی برآمد کرنے کے لیے عمل شروع کردیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے درآمدی چینی کی برآمد کے لیے ٹینڈرجاری کردیا، ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے 28 ستمبر تک الیکٹرانک بولیاں مانگی ہیں، موصول ہونے والی بولیاں 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

دستاویزات کے مطابق مینوئل بولیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مطالبات نہ مانے گئے تو حکومت گراؤ تحریک کی طرف جائیں گے: امیر جماعت اسلامی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 3 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی تھی، پاکستان نے چینی کی درآمد پر تقریباً 50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

مزید خبریں