نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نجی ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت گرنے سے 7 طلبہ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق جنوبی دلی میں نجی ہاسٹل کی عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 2لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاک ہونیوالوں کی تعداد7 ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ تقریباً 30 سے 50 طلبہ کے ملبے کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش جاری ہے ۔
بھارتی حکام کے مطابق عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع ہونے اور وہاں مرمتی کام حادثے کی وجہ بنا۔
جموں و کشمیرپربھارتی دعوے مسترد، حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، پاکستان
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہاسٹل کی عمارت گرنے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک دکاندار کو عمارت کے گرنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔











