اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مدثر نذر اور سابق کپتان محمد یوسف نے پی سی بی کے فیصلوں پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، جب بولنگ اچھی جارہی تھی تو عمرگل کو کیوں فارغ کیا؟
سابق کرکٹرز کا کہنا ہےکہ پہلے لوگ ہارنے پر ہنس رہے تھے اب تو حد ہی ہوگئی ہے، ہوم سیریز میں اتنی تبدیلیاں نہیں ہوتیں جتنی اوے سیریز میں کر دی گئی ہیں۔
سابق کرکٹرز نے کہا ہےکہ جب بولنگ اچھی جارہی تھی تو عمرگل کو کیوں فارغ کیا؟ ہائی کمیشن کے فنکشن میں ٹیم جس طرح کے لباس میں گئی اس پر حیرانی ہے ، ایسے ایونٹس میں پوری ٹیم پاکستان کی ٹور شرٹ پہن کر جاتی ہے۔
21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط
سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہےکہ ٹور کے دوران کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو واپس بلانا صرف کارکردگی تک محدود نہیں، یہ سب پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی عکاسی کر رہا ہے۔











