منگل,  25  اگست 2026ء
21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دنیا کے 21  عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا ہے۔

خط میں انہوں نے سابق کپتان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی علاج کے لیے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم عمران کا اسپتال سے علاج کے بعد دیگر قیدیوں کا کیس بھی عدالت پہنچ گیا

اس خط پر دستخط کرنے والے 21 افراد میں مائیکل ایتھرٹن، ایلکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی، گریگ چیپل، ای ین چیپل، بیلنڈا کلارک، ایلسٹر کک، مائیک گیٹنگ، سنیل گواسکر، لی جرمین، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسارکرکر، اسٹیو وا اور جان رائٹ شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ایک طبی بورڈ ان کا معائنہ کر سکے، اس بورڈ میں ان کے ذاتی معالجین اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی شامل کیا جانا تھا۔

عدالت نے خاندان کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کیا تھا۔

مزید خبریں