راولپنڈی/رحیم یار خان(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 107.6 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
مری روڈ راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 5.6 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں ظاہر پیر انٹرچینج، رحیم یار خان کے قریب ایک گاڑی سے 102 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 31.5 کلوگرام منشیات برآمد
اے این ایف کے مطابق دونوں کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔











