جمعرات,  03  ستمبر 2026ء
حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم نے حکومت سے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول کے امکان کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلمان اکرم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتی، اس سے حکومت تحریک انصاف کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ مذاکرات حکومت کی شرائط پر ہوں گے  ایسی صورت میں کیا مذاکرات ہوں؟

مزید خبریں