بدھ,  26  اگست 2026ء
امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعوی کرتے ہوئے  کہا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں تمام بارودی سرنگیں ہٹانے کی اطلاع دی ہے،  ایران کو آگاہ کر دیا کہ نئی بارودی سرنگیں بچھانے والے ایرانی جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام مین  صدر ٹرمپ نے کہاکہ  خلائی فوج کے ذریعے ہم آبنائے ہرمز کے ایک ایک حصے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، جوہری تنصیبات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے جو پہلے ہی تباہ کی جا چکی ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پوری طرح نافذ ہے۔

ایک اور بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ  ایران بڑے انسانی بحران سے دوچار ہے، اپنی فوج  کو تنخواہیں نہیں دے  پارہا، یہ ایک انتہائی سنگین انسانی بحران ہے اور اسے اب فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا امریکا میں پناہ کے خواہشمند غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر نے کینیڈا کو نامعقول ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کئی دہائیوں سے امریکا کو لوٹتا آ رہا ہے، ہمارے کسانوں پر 400 فیصد سے زائد محصولات عائد کرتے رہے، امریکا کی بہت سی بہترین کمپنیوں کو کاروبار بند کرنے پر مجبور کر دیا،10 سال تک انہوں نے گلف اسٹریم طیاروں کی منظوری نہیں دی،کینیڈا خود کو خصوصی مراعات کا حق دار سمجھتا ہے، وہ امریکا کی کوئی ریاست نہیں، انہیں یہ حق حاصل نہیں رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ جنگی مشقوں کو پیسے کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگی مشقوں کےاخراجات کا بڑا حصہ امریکا برداشت کرتا ہے، یہ مشقیں شمالی کوریا کو نامناسب اور جارحانہ پیغام بھی دیتی ہیں،  شمالی کوریا اب نہ تو امریکا کیلئے خطرہ ہے اور نہ ہی اس کا رویہ غیر دوستانہ ہے،  وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو ہدایت کی ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کی جائے،  جنوبی کوریا کے صدر نے ایران کے خلاف امریکا کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔

مزید خبریں