اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج اہم دورے پر ایران پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج اہم دورے پر ایران پہنچیں گے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کی جانب سے بیان میں کہا کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے تہران پہنچیں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ اس کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھانا بھی ہے۔
ایران کے ساتھ جنگ نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا، برطانوی اخبار
فیلڈ مارشل کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے تاہم پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار رکھتے ہوئے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دے رہا ہے۔
دورے کے دوران علاقائی سلامتی، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کے امکانات پر بھی اہم بات چیت متوقع ہے۔











