کیمرون(روشن پاکستان نیوز) وسطی افریقی جمہوریہ میں سونےکی کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے گاؤں میں ایک سونےکی کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہےکہ کان بیٹھنے کی وجوہات اور چلانے والوں کا تعین کرنے کے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ مزید لاپتا افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
وسطی افریقی جمہوریہ کے پڑوسی ملک کیمرون کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔











