منگل,  11  اگست 2026ء
سحر کامران کا آصفہ بھٹو زرداری کے خصوصی افراد کے لیے اقدامات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پاکستان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے خصوصی افراد خصوصاً آٹزم کا شکار افراد کے لیے اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے C-ARTS میں پاکستان کے پہلے خصوصی آٹزم رہائشی مرکز اور انکلوژو پارک کا افتتاح ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری سہولیات اور امید ملے گی۔

پاکستان کی خودمختاری پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سحر کامران

سحر کامران نے آصفہ بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقات کی فلاح، آٹزم کا شکار افراد کے وقار اور انہیں بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے ان کی کاوشیں انسانیت پر مبنی قیادت کی بہترین مثال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ایک جامع اور سب کے لیے مساوی پاکستان کے وژن کو ایسے اقدامات کے ذریعے عملی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں