راولپنڈی(سعد عباسی) آئی ایس پی آر کے مطابق 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ٹانک میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرےگا، اسےکئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی: ٹرمپ کا اعلان
ترجمان پاک فوج کے مطابق حملے میں ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس سے چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔ اس حملے میں 15 اہلکار شہید ہوئے، جن میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہیں۔











