واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرےگا تو اسے اس کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈینیئل کین اور امریکی فوج کو اس بارے میں واضح ہدایات دے دی ہیں۔
خیال رہےکہ امریکی محکمہ جنگ پینٹاگان نے تصدیق کی ہےکہ پچھلے ہفتے شمالی عراق اور اردن پر ایرانی حملوں میں تین امریکی فوجی مارےگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج اردن کے حملے کے بعد ملنے والے کچھ ناقابل شناخت جسمانی اعضا کا جائزہ لے رہی ہے، یہ اس بات کا اشارہ ہےکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
نیتن یاہو کو امریکا آمد پرکسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے، ٹرمپ
ایک اور بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو کو امریکا آمد پر کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔ نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، جس نے حالیہ عرصے میں 52 ہزار بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا اور گزشتہ 47 برسوں سے امریکی فوجیوں اور دیگر افراد کو قتل کرتا آرہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار تو ان لوگوں کو ہونا چاہیے جنہوں نے ایران کو موت اور تباہی کے اس بے مثال بھنور میں دھکیلا، اس مسئلے سےکئی سال پہلے ہی نمٹ لینا چاہیے تھا، لیکن سابق امریکی صدور ایسا نہیں کرسکے۔
امریکیوں کو مارنے کے رد عمل میں ٹرمپ کی ہدایت پر نویں رات ایران پر شدید حملہ
واضح رہےکہ امریکی صدرٹرمپ کا یہ بیان نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ظہران ممدانی نے کہا تھا نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کے قانونی امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔











