جمعه,  24 جولائی 2026ء
بے روزگاری سے تنگ باپ نے تین بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی جان لے لی

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے ستارہ پاک سٹی (گلشن رحیم ٹاؤن) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بے روزگاری اور گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ 35 سالہ اظہر علی نے اپنے تین کمسن بچوں کو زہریلا مشروب پلانے کے بعد خود بھی زہر پی لیا۔

پولیس کے مطابق اظہر علی نے مبینہ طور پر گندم محفوظ رکھنے والی زہریلی گولیاں جوس میں ملا کر اپنی 12 سالہ بیٹی دعا زہرا، 9 سالہ عریج اور 6 سالہ ایشل فاطمہ کو پلائیں، جس کے بعد خود بھی وہی زہریلا مشروب پی لیا۔ تمام افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج اظہر علی دم توڑ گیا، جبکہ تینوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او تھانہ صدر اور دیگر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بے روزگاری اور گھریلو تنازع اس افسوسناک سانحے کی ممکنہ وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں