اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے مطابق 7 کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 487.31 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
کارروائیوں کے دوران باچا خان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافروں کے بیگز سے 1.960 کلوگرام آئس جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کپڑوں میں جذب 6.55 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار
اے این ایف نے پشاور رنگ روڈ، لاہور ملتان روڈ، کوئٹہ سپینی روڈ، جامشورو انڈس ہائی وے اور حیدرآباد نیشنل ہائی وے پر بھی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 478 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











