منگل,  07 جولائی 2026ء
برطانوی سیاستدان نائیجل فراج تحفے کے الزامات پر پارلیمنٹ سے مستعفی

لندن (روشن پاکستان نیوز): برطانوی سیاستدان نائیجل فراج نے تحفے کے الزامات پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجل فراج کو ارب پتی شخص نے 5 ملین پاؤنڈ تحفے میں دیے تھے، جو انہوں نے اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے۔

نائیجل فراج دائیں بازو کی جماعت ریفارم پارٹی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان کے ساتھ ساتھ دوبارہ الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وہ اپنی ہی سیٹ پر دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔

لندن میں کھڑکی سے گرتی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی، پولیس اہلکار اور شہری ہیرو بن گئے

ان کے خلاف پارلیمنٹ کے اسٹینڈرڈز کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے، وہ امیگریشن مخالف اور بریگزٹ کے حامی ہیں۔

مزید خبریں