اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) تھانہ ماڈل ٹاؤن میں تعینات اے ایس آئی امجد ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ سڑک پر پیش آیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی امجد شدید زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اے ایس آئی امجد کی وفات کی خبر سن کر پولیس حلقوں، عزیز و اقارب اور دوستوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ











