وزارت فوڈ سیکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈسیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے خیبرپختونخوا کو گندم سپلائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا۔

فارورڈ بلاک نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانےکی ہدایت جاری کردی گئی۔ وزیراعظم کااقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کےلیےعملی قدم ہے۔

مزید خبریں