اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک پیغام تیزی سے گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عام پین جیسی شکل کا ایک آلہ دراصل دھماکا خیز مواد ہو سکتا ہے۔ پیغام میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایسی کسی مشکوک چیز کو ہاتھ نہ لگائیں اور بچوں سمیت اہلِ خانہ کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی نامعلوم یا مشکوک شے کو اٹھانے یا چھیڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر کسی جگہ کوئی غیر معمولی چیز نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ پولیس یا سیکیورٹی اداروں کو اطلاع دی جائے تاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت اقدامات کا عندیہ
حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کے لیے احتیاط ضروری ہے، تاہم کسی بھی خبر یا وارننگ کو مستند ذرائع سے تصدیق کیے بغیر حقیقت نہ سمجھا جائے۔











