اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی ہوگی۔
پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار نئی قیمتوں کا تعین آج ہوگا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل تیسرے ہفتے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
ملک بھر کے عوام کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اس بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس بار پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو دینے کے لیے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کردی
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جب کہ پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ رہیں گی۔











