اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کا طلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل ذرائع نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں6 روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل ایک ہفتے کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
15 مئی کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، پیٹرولیم ڈویژن نے جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
پیٹرول 5روپے کم ہوکر409.78روپے فی لیٹر ہوگیا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر409.58روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
پیٹرول 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 15روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی۔ جس میں اب پانچ روپے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔











