هفته,  23 نومبر 2024ء
گوادر کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ نے گوادر کو آفت زدہ قرار دینے سے متعلق سمری پر دستخط کر دیئے۔

مزید خبریں