منگل,  21 جولائی 2026ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 42.7 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے ایک مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ سے 5.6 کلوگرام وزن کی 42 ہزار ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ایک اور کارروائی میں جی ٹی روڈ دینہ، ضلع جہلم کے قریب 6 کارٹن رولز میں جذب کی گئی 19.1 کلوگرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

فیصل آباد کے قریب ایک گھر پر چھاپے کے دوران 12 کلوگرام چرس، 2 پسٹل، 4 میگزین اور 33 گولیاں برآمد کی گئیں، جبکہ ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

ادھر حیات آباد، پشاور کے قریب ایک موٹر سائیکل سے 6 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے تحت انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں