اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی پی رہنما نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان کی سینیٹ میں مدت ملازمت میں تین سال باقی رہ گئے تھے۔