جمعرات,  08 اکتوبر 2026ء
’’صرف یہ ایک ویزا‘‘ اور نیوزی لینڈ میں تعلیم، روزگار اور مستقل رہائش کے مواقع

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) بیرون ملک تعلیم مستقل رہائش اور روزگار کے لیے عموماً مختلف ویزے ہوتے ہیں مگر نیوزی لینڈ میں ایک ویزا آپ کو یہ تمام مواقع فراہم کرتا ہے۔

نوجوانوں کی اکثریت اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک اور روزگار کے بہتر مواقع کے لیے پاکستان سے باہر جانے کی خواہشمند ہے۔ نیوزی لینڈ ایک ہی ویزے میں یہ تمام سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

نیوزی لینڈ کا پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا آپ کو نیوزی لینڈ میں نہ صرف مکمل تعلیم حاصل کرنے بلکہ وہاں تین سال تک قیام اور کام کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے جب کہ اس ویزے کی مدد سے آپ وہاں مستقل رہائش یعنی ریزیڈنٹ ویزا بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے اہل ہونے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ آپ نے حال ہی میں نیوزی لینڈ سے کوئی منظور شدہ ڈگری کورس مکمل کیا ہو۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

عام طور پر آپ کو اپنا اسٹوڈنگ ویزا ختم ہونے کے تین ماہ کے اندر مستقل رہائش کے ویزے کے لیے درخواست دینا ہوتی ہے۔ تاہم پی ایچ ڈی کرنے والوں کے لیے یہ وقت بڑھ کر چھ ماہ ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ نے اپنی پہلی اہل ڈگری کے فوری بعد کوئی ایسی اعلیٰ تعلیم شروع کی ہے، جس کا دورانیہ تیس ہفتوں سے کم تھا تو آپ کے پاس اپلائی کرنے کے لیے 12 ماہ کا وقت ہوتا ہے۔

ان سب کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کے پاس وہاں رہائش کے اخراجات اٹھانے کے لیے کم از کم 5 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر موجود ہونا ضروری ہیں۔

مزید خبریں