جمعرات,  08 اکتوبر 2026ء
کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او گن مین سمیت شہید

کرک (روشن پاکستان نیوز) کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور گن مین شہید ہوگیا۔

ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی باؤنڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

غربت سے تنگ آکر ماں نے بچوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے جب کہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید خبریں