زرائع مطابق مختلف غیر قانونی ٹیسٹ ٹریڈ سنٹرز پر تقریباً 30 ہزار زائد لوگوں کے پاسپورٹس ان کے دفاتر، گھروں پڑے ہیں
حافظ آباد(شوکت علی وٹو)العزیز انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹیسٹ ٹریڈ اینڈ ٹریننگ سنٹر پر FIA گوجرانوالا زون کی کارروائی جس میں کہا جاتا ہے 700 سے زائد پاسپورٹس سنٹر سے برآمد ہوئے، جسکے بعد مبینہ ڈیل کی خبریں گردش کرتی رہیں، اندورنی زرائع کے مطابق 1200 کے قریب پاسپورٹس ملے، مبینہ مک مکا کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم FIA کی پریس ریلیز جس میں 500 سے زائد پاسپورٹس اور 4 ملزمان کی گرفتاری کی خبر کے بعد مک مکا کی خبریں دم توڑ گئی. ملزمان گرفتار، ملزمان میں حاجی منور حسین، محمد نواز، عمر خالد اور فیاض ذوالفقار شامل ہے العزیز انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹیسٹ ٹریڈ اینڈ ٹریننگ سنٹر جو اب تک متعدد نام بدل چکا ہے اصل مالکان چکمہ دینے میں کامیاب رہے 3 ملازم، مالک کا ایک بھائی سمیت 4 افراد جو معمولی تنخواہیں پر تھے پکڑے گے جب اصل مالکان مبینہ مک مکا کرنے میں لگے رہے،جب ایک پولیس افیسر بھی بتایا جاتا ہے. جو ابھی تک آزاد گھوم پھر رہے ہیں. جن کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیے.جناح چوک میں جو ٹیکنیکل ٹیسٹ ٹریڈ سنٹر اینڈ ٹریننگ سنٹر کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ویزہ بکنگ سنٹرز چلا رہے ان میں ماسٹرسیف ٹریڈ، قائد ٹریڈ سنٹر، گلف ٹریڈ سنٹر. میاں العرب، یونین ٹریڈ سنٹر، ارشمان ٹیسٹ ٹریڈ سنٹر سمیت دیگر متعدد غیر قانونی چل رہے ہیں.











