منگل,  07 اپریل 2026ء
پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر اور لندن کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے جولائی سے لاہور اور برطانیہ کے شہروں مانچسٹر اور لندن کے درمیان ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی ہیں۔

پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق، 3 جولائی سے مانچسٹر سے لاہور کے لیے ہر جمعہ کو بوئنگ 777 کی پرواز PK710 روانہ ہوگی، جو شام 7:30 بجے مانچسٹر سے روانہ ہو کر اگلی صبح 7:30 بجے لاہور پہنچے گی۔ اس پرواز کا دورانیہ 8 گھنٹے ہوگا۔

لاہور سے مانچسٹر کے لیے ہر ہفتہ بوئنگ 777 کی پرواز PK709 دوپہر 12:25 بجے روانہ ہو کر شام 5:00 بجے مانچسٹر پہنچے گی، جس کا دورانیہ 8 گھنٹے 35 منٹ ہے۔

پی آئی اے نے کرایوں میں فیول سرچارج وصول کرنا شروع کردیا

پی آئی اے نے مانچسٹر اور لندن کے درمیان بھی ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پی آئی اے کو نیویارک اور کینیڈا کے لیے بھی فلائٹ آپریشن کا آغازکردینا چاہئے۔

مزید خبریں