اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد داخلی پروازوں کے کرائے بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ٹریول ایجنٹس کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، یکم مارچ 2026 سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں 174 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، مارچ سے جیٹ فیول فی لیٹر328 روپے سے زائد مہنگاہوکر 517 روپے 17 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ٹریول ایجنٹس کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے کے باعث کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کے یک طرفہ ائیر ٹکٹ کی قیمت میں کم از کم 5 ہزار سے 6 ہزار روپے تک اضافہ متوقع ہے۔
گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک اضافےکا امکان
ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ اب کم سے کم 32 ہزار روپے سے بڑھ کر 38 ہزار روپے تک ہو جائے گا، جبکہ کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ بھی کم از کم 32 ہزار روپے سے بڑھ کر 38 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
ایئر لائنز نے اس اضافے کے بعد مسافروں کو بروقت اطلاع دینے اور نئے کرایوں کے مطابق ٹکٹ بکنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔











