اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) موٹر سائیکل سواروں کیلئے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طریقہ کار بتا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پیٹرول گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی
مریم نواز نے موٹر سائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستا دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل مالکان پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کیلئے 1000 پر رابطہ کرسکیں گے۔
موٹر سائیکل مالکان ’مریم کو بتائیں ایپ‘ اور ’ویب پورٹل‘ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر پر کوئی چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔











