هفته,  04 اپریل 2026ء
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.42 فیصد اضافے کے بعد 111.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی 7.87 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 109 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

امریکا نے تیل کی پیداوار میں دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، جس سے بجلی گیس اور اشیاء ضروریہ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں