لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارےگئے۔
20 فروری کی رات لاہور میں لٹن روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں تین ڈاکو گھسے تھے جن کی عمریں 20 سے 22 سال کی تھیں۔
ڈاکوؤں نے گاہکوں اور عملے کو یرغمال بنایا،فیملی اور بچوں پر بھی ترس نہ کھایا،گن پوائنٹ پر کاؤنٹر اورگاہکوں کی جیبوں سے 40 ہزارکیش اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی اور 23 فروری کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ساہیوال اور نارووال سے گرفتارکرلیا گیا، ان کے قبضے سے 12 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ریکوری کے لیے لےجایا جارہا تھا کہ کرول گھاٹی کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑانےکے لیے فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں ڈاکو سی سی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے ہیں اور ان کی شناخت نعیم ، اشرف اور کبیر نام سے ہوئی۔گروہ کا سرغنہ نعیم عرف اندھیری تھا جس نے جیل سے نکل کرگروہ تشکیل دیا تھا۔











