منگل,  24 فروری 2026ء
ٹی 20 ورلڈکپ: ہیری بروک کی شاندار سنچری،پاکستان کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کولمبو(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیر بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز،  شاداب خان شامل تھے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

پاکستان کی اننگز

 پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں9  وکٹوں پر 164 رنز اسکور کیے۔

صائم ایوب7 ،سلمان علی آغا 5 ، بابر اعظم اور فخر زمان 25 ،  25، عثمان خان 8 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس  کے علاوہ محمد نواز صفر اور شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں  8وکٹوں پر پورا کرلیا۔

پاک نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثر، بھارت فکر مند کیوں؟

انگلینڈکی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین کا شکار بنے۔ جوز بٹلر بھی شاہین کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیکب بیتھل 8 رنز پر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ ٹام بنٹن عثمان طارق کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔

مزید خبریں