هفته,  21 فروری 2026ء
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

نیویارک(روشن پاکستان نیوز) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب کوئی گروپ جوائن کرنے سے قبل کے اس کے میسجز بھی دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ میں جب کوئی صارف کسی گروپ کو جوائن کرتا ہے تو گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کے میسجز نہیں ہوتے، جس کا مطلب ہے کہ کسی نئے فریق کا بزی گروپ میں شامل ہونا کافی الجھاؤ کا سبب ہو سکتا ہے۔

ملتان کے تین ہمشکل بھائی سوشل میڈیا پر وائرل، پہچاننا مشکل

اب جب کسی کو گروپ میں شامل کیا جائے گا تو دیگر ممبران اس کی شمولیت سے پہلے کے میسجز بھیج کر گفتگو علم میں لا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا اور گروپ میں شامل کسی فرد کو نئے شخص کو پرانے میسجز بھیجنے ہوں گے۔ ایڈمنز کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ یہ آپشن آن یا آف کرسکتا ہے۔

مزید خبریں