جمعرات,  19 فروری 2026ء
ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج ہونگے: روس کا بڑا بیان سامنےآگیا

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے زیرِ کنٹرول ایرانی جوہری تنصیبات پر پہلے ہی حملے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں عرب ممالک اور خلیجی ریاستیں کوئی بھی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، سب سمجھتے ہیں کہ یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

اسلام آباد راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔

ادھر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جنیوا مذاکرات کے بعد توقع ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ تعطل ختم کرنے کے لیے تحریری تجاویز پیش کرے گا۔

مزید خبریں